ملک ابرار احمد کی چیف جسٹس سے راولپنڈی کینٹ میں پانی کے شدید بحران کا نوٹس لینے کی اپیل

جمعرات 21 جون 2018 21:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 61 سے نامزد امیدوار ملک ابرار احمد نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ راولپنڈی کینٹ میں پانی کے شدید بحران کا نوٹس لیں ۔جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے ملک ابرار احمد نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار سے پرزور اپیل کی ہے کہ راولپنڈی کینٹ کے حلقہ این اے 61میں پانی میں پیدا ہونے والے پانی کے شدید ترین بحران کا نوٹس لیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ لوگوں نے پرائیویٹ زمینوں پر ٹیوب ویل قائم کر کے پانی فروخت کرتے ہیں ،لیکن پانی کے ٹینکر کی قیمت عام عوام کی پہنچ سے باہر ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اس معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے ایک کمیٹی قائم کرے جو پرائیویٹ پانی فروخت کرنے والوں کو پانی کی سرکاری ترسیل معمول پر آنے تک ان پرائیویٹ ٹیوب ویل مالکان سے رعائیتی نرخوں پر پانی فراہمی کو یقینی بنائے یا کوئی قابل عمل حل نکلا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پانی کے شدید ترین بحران سے عوام بلبلا اٹھے ہیں ۔