بلوچستان کی سیاست میں خواتین کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے،جام کمال خان

صوبے کے عوام نے خدمت کا موقع دیا تو خواتین کے مسائل کے حل کو اولیت دینگے، سربراہ بلوچستان عوامی پارٹی

جمعرات 21 جون 2018 21:10

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام آف لسبیلہ جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سیاست میں خواتین کا کردار بنیادی اہمیت کا عامل ہے قلیل مدت میں جھالاوان میں خواتین کا( بی اے پی )کے پلیٹ فارم منظم ہو کر ابھرنا ہمارے لئے باعث فخر ہے،ہماری پارٹی خواتین کے مسائل کے حل کے لئے ایک جامعہ منصوبہ بندی رکھتی ہے اگر بلوچستان کے عوام نے ہمیں خدمت کا موقع دیا تو ہم خواتین کے مسائل کے حل کو اولیت دیں گے ان خیالات کا ظہار انہوں نے ممتاز سماجی کارکن و بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء ہماء رئیسانی کے گھر میں ان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے چیئرمین و پی بی 39 خضدار نال سے امیدوار آغا شکیل احمد دورانی ،پی بی 40 وڈھ کے امیدوار میر نعمت اللہ بزنجو ،این اے 269 کے امیدوار میر خالد بزنجو ،سمیت پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال خان نے کہا کہ ضلع خضدار بلوچستان عوامی پارٹی کی شناخت بن رہی ہے اور اس شناخت کو خواتین میں قائم کرنے میں بنیادی کردار ہماء رئیسانی کی ہے میں بلوچستان کے تمام اضلاع کے خواتین رہنماوں کو ہدایت دیتا ہوں کہ وہ پارٹی کو خواتین میں منظم کرنے اور ان کی عملی شمولیت کو ممکن بنانے کے لئے خضدار کے ساتھیوں سے مشاورت کریں انہوں نے یہ کام بہت قلیل مدت میں کامیابی سے جاری رکھا ہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ عدم سہولیات کی وجہ سے اندرون بلوچستان خصوصاً دیہی علاقوں کے خواتین صحت کے حوالے سے مسائل کا شکار ہیں گرلز تعلیمی اداروں کی کمی ہیں سہولیات و اورننس نہ ہونے کی وجہ سے بچیوں کی شرح تعلیم بہت کم ہیں بلوچستان کے عوام نے بلوچستان عوامی پارٹی کے موقع دیا تو خواتین ،طالبات کے مسائل کی حل کو اولیت حاصل ہو گی قبل ازیں پارٹی کے خاتون رہنماء ہماء رئیسانی نے جام کمال خان عالیانی کو ضلع خضدار کے خواتین کو درپیش مسائل سے تفصیلاً آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :