آئندہ آنے والا دور مسلم لیگ ( ن ) کا ہے، شیخ آفتاب

جمعرات 21 جون 2018 21:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) آئندہ آنے والا دور مسلم لیگ ( ن ) کا ہے کیونکہ تعمیر و ترقی اور مسلم لیگ ( ن ) لازم و ملزوم ہیں ان خیالات کا اظہار امیدوار قومی اسمبلی مسلم لیگ ( ن ) حلقہ این اے 55 شیخ آفتاب احمد نے ڈھوک فتح میں سابق امیدوار جنرل کونسلر وارڈ نمبر 12 بلدیہ اٹک معروف قانون دان ارشد تاج بھٹی ایڈووکیٹ اور ان کے ساتھیوں کی تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ( ن ) میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان ، کونسلران بلدیہ شیخ ظہور الہٰی ، ملک اسلم اعوان ، شیخ عبدالوحید اور دیگر معززین علاقہ موجود تھے ارشد تاج بھٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو اقتدار میں آ کر پاکستان کو موجودہ سیاسی گرداب سے نکال سکتی ہے تحریک انصاف کی پالیسوں سے تنگ آ کر انہوں نے مسلم لیگ ( ن ) میں شمولیت کا فیصلہ کیا اور وہ اور ان کے ساتھی اپنی برادری سمیت قومی اسمبلی میں شیخ آفتاب احمد اور پنجاب اسمبلی میں شیخ سلمان سرور کی بھر پور حمایت کریں گے ۔