الیکشن سے قبل خیبرپختون خوا حکومت نے 177 انتظامی افسران کو تبدیل کرنے کی منظوری دے دی

جمعرات جون 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) الیکشن سے قبل خیبرپختون خوا حکومت نے 177 انتظامی افسران کو تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے 177 انتظامی افسران کو تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ،ْصوبائی حکومت کی جانب سے جن افسران کو تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی ہے ان میں 20 سیکرٹریز، 38 اسسٹنٹ کمشنر ڈائریکٹرز، 22 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، ڈپٹی سیکرٹریز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، 5 آر پی اوز، 29 ایس پیز اور ڈی ایس پیز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم خیبرپختونخواہ کے کسی افسر کی خدمات وفاق کو واپس نہیں کی گئیں۔