لوگ کہتے ہیں کہ بھٹو کا قرضہ اتر گیا، عقل کے اندھوں کو علم نہیں کہ بھٹو قرض کا نہیں عشق کا نام ہے، اب سندھ میں بدنصیبوں کا ٹولا اترا ہوا ہے، مولا بخش چانڈیو

جمعرات 21 جون 2018 22:20

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کی 65 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ بھٹو کا قرضہ اتر گیا، عقل کے اندھوں کو علم نہیں کہ بھٹو قرض کا نہیں عشق کا نام ہے، اب سندھ میں بدنصیبوں کا ٹولا اترا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاول کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا، بلاول صاحب آپ عوام پر یقین رکھیں، ہم مخالفین کو بھرپور جواب دینگیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا بھٹو کے لئے عشق برقرار ہے، مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور سابق وفاقی وزیر نے مجھ سے کہا تھا کہ ملک کا مستقبل بلاول سے وابستہ ہے۔