مری میں پیرہارون الرشید صاحب موہڑہ شریف دربار پر سالانہ عرس مبارک (آج) سے شروع ہوگا

جمعہ 22 جون 2018 07:20

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) مری میں پیرہارون الرشید صاحب موہڑہ شریف دربار پر سالانہ عرس مبارک مورخہ22,23,24 جون2018ء بروز جمعہ ہفتہ ،اتوار کو منعقد ہو رہا ہے جس میں ہر سال کی طرح اس بار بھی ہزاروں کی تعداد میں زائرین کی آمد متوقع ہے۔ اس کی پیش نظر چیف ٹریفک آفیسر رولپنڈی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ خان زمان نے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ، راجہ خان زمان نے یہ بھی بتایا کہ مری میں بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہونے کی وجہ سے زائرین سے گزارش ہے کہ وہ چھوٹی گاڑیاں لے کر آئیں اور خستہ حال گاڑیاں استعمال کرنے سے گریز کریں ۔

سپیشل زائرین اوور لوڈنگ ہر گز نہ کریں ٹریفک قوانین پر مکمل پابندی کریں ۔ پلان کے حوالے سے مری میں اضافی نفری تعیناتی کرتے ہوئے موہڑہ شریف دربار کلڈنہ چوک سنی بنک چوک ، بانسرہ گلی چوک ، گھوڑا گلی بازار، سالگراں سترہ میل ٹول پلازہ ، لوئر ٹوپہ ٹرن ، پر ٹریفک وارڈنز افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں تاکہ آنے والے ذائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے ۔

(جاری ہے)

ملوٹ سکول سے لے کر موہڑہ شریف دربار تک ون سائیڈ جہاں مناسب جگہ ہو وہاں گاڑی پارک کر سکتے ہیں۔ زائرین سے گزارش ہے کہ پوائنٹ پر مامور ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر عمل کریں تا کہ کسی نا خوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔ سرکل مری میں کسی بھی جگہ ٹریفک پرابلم پیش آنے کی صورت میں کنٹرول روم نمبر 051-9269200پر رابطہ کریں ۔ ٹریفک قوانین پر عمل کر کہ ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :