مردان، بی ایس ، ماسٹر اور ایم فل کے امتحانات29 جون تک جاری رہیں گے

جمعہ 22 جون 2018 13:15

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے فیکلٹی آف نیومیریکل سائنسز کے بی ایس ، ماسٹر اور ایم فل کے امتحانات 29 جون تک جاری رہیں گے۔ اس سلسلے میں ڈین فیکلٹی آف نیومیریکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چئیرمین ڈیپارٹمنٹ آف میتھس پروفیسر ڈاکٹر سعید اسلام، چئیرمین ڈیپارٹمنٹ کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر مختاج، پروفیسر ڈاکٹر شیر افضل، ڈائریکٹر اکیڈیمک ایسوسی ایٹ پروفسیر ڈاکٹر سجاد اور ڈاکٹر گلزار بھی موجود تھے۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 29 جون تک بی ایس ، ماسٹر اور ایم فل کے امتحانات جاری رہیں گے اور 2 جولائی کو اس کے نتائج کا اعلان کیا جائیگا۔اس سلسلے میں فیکلٹی آف نیومیریکل سائنس کے تمام فیکلٹی اور سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی اور روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔