Live Updates

(ن) لیگ پاکستان کو ریکارڈ کرنٹ اکائونٹ خسارے جیسا تحفہ دے گئی‘عمران خان

جمعہ 22 جون 2018 15:48

(ن) لیگ پاکستان کو ریکارڈ کرنٹ اکائونٹ خسارے جیسا تحفہ دے گئی‘عمران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ پاکستان کو ریکارڈ کرنٹ اکائونٹ خسارے جیسا تحفہ دے گئی‘ اداروں یں نقصان کی بلند ترین شرح بھی (ن) لیگ کے دور میں رہی‘ (ن) لیگ نے کیا ہی کمال کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ (ن) لیگ پاکستان کو ریکارڈ کرنٹ اکائونٹ خسارے جیسا تحفہ دے گئی۔ بلند ترین گردشی قرضہ بھی (ن) لیگ حکومت کا کارنامہ ہے۔ اداروں یں نقصان کی بلند ترین شرح بھی (ن) لیگ کے دور میں رہی۔ تیل کی قیمتیں گرنے سے اربوں ڈالر بچت کے باوجود معیشت کا یہ حال ہوا۔ (ن) لیگ نے کیا ہی کمال کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات