لنڈی کوتل ،ْباراتیوں کی گاڑی کو حادثہ ،ایک خاتون جاںبحق ،دو بچے اور دو بچیاں زخمی

جمعہ 22 جون 2018 17:59

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) لنڈی کوتل میںباراتیوں کی گاڑی کو حادثہ ،ایک خاتون جاںبحق جبکہ دو بچے اور دو بچیاں زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

لنڈی کوتل کے علاقہ شیخمل خیل سے خیبر نیکی خیل باراتیوں کی گاڑی جارہی تھی لیکن افسوس کہ بد قسمت موٹر کا ر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون زوجہ امجد شینواری اور چار بچے ارم،ایمن،نہار اور سدیس زخمی ہو گئیں جنہیں فوری ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل منتقل کی گئی جہاں پر خاتون کو تشیشناک حالت میں پشاور ریفر کی گئی جہان پر وہ اپنی زخموں کی تاب نہ لاسکی اوردم توڑ گئی کی واضح رہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔

متعلقہ عنوان :