2018 کے انتخابات ہمارے اجتماعی شعور کا امتحان ہے، امیر جماعت اسلامی بہاولپور

جمعہ 22 جون 2018 19:36

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) امیر جماعت اسلامی بہاول پور سید ذیشان اختر،امیدوار پی پی 245 نصراللہ ناصرنے کہا کہ 2018 کے انتخابات ہمارے اجتماعی شعور کا امتحان ہے۔ اگر دوبارہ ان ہی کرپٹ، نا اہل و شرابی نمائندوں کو کامیاب کیا تو پھر مہنگائی، بیروزگاری و کرپشن عوام کا مقدر اور ماتم کرنے کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔

(جاری ہے)

اب یہ عوام پر منحصر ہے کہ وہ اس کرپٹ ٹولے کو دوبارہ مسلط کر کے اپنا اور ملک کا مستقبل داو ٴ پر لگانا چاہتے ہیں یا اہل و صادق و امین قیادت کو منتخب کرکے ملک و اپنے جوجوان نسل کا مستقبل روشن کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ دبے دین ٹولے نے اسلام و کلمہ طیبہ کے نام سے معرض وجود میں آنے والی مملکت خداد پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کردیا۔

فرسودہ نظام، سودی معیشت اور کرپٹ ٹولے نے عوام کو مہنگائی، بے روز گاری، کرپشن، بجلی و پانی کا بحران کے سوا کچھ بھی نہیں رہا ہے۔ علمائکرام منبر ومحراب کے پلیٹ فارم سے عوامی شعور اجاگر کرکے انتخابات میں اہل ودیندارلوگوں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ عوام کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہی مضمر ہے۔