عوام اب باشعور ہو چکی ہے،کسی دھوکے میں نہیں آئیگی، نور محمد دُمڑ

جمعہ 22 جون 2018 20:09

سنجاوی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) حلقہ پی بی 6زیارت سنجاوی کم ہرنائی سے نامزد اُمیدوار بلوچستان عوامی پارٹی نور محمد دُمڑ ،حاجی عبدالجلیل دُمڑنے یونین کونسل بازار کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے عوام بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد اُمیدوار نور محمد دُمڑ کے حق میں الیکشن سے قبل ہی فیصلہ دے دیا ۔زیارت سنجاوی اور ہرنائی کے عوام اب باشعور ہو چکی ہے اب وہ کسی بھی پارٹی کے کھوکھلے نعروں میں نہیں آئینگے ۔

(جاری ہے)

نور محمد دُمڑ حلقے کے عوام کی خدمت کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاسی میدان میں کرپٹ اور لوٹ مار کرنے والوں کے خاتمہ کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چالیس سال سے قابض اسلام پرستوں نے عوامی خدمت کے بجائے اپنے جائیدادیں اور فیکٹریاں بنائی۔اور کہا کہ نام نہاد پشتون قوم پرستوں نے پانچ سالہ حکومت میں زیارت سنجاوی کم ہرنائی کا بیڑا غرق کردیا ۔تعلیمی ادارے ،صحت کے شعبہ کا نام و نشان تک مٹھا دیا۔عوام کے خدمت کو عبادت سمجھ کر کرینگے ۔انشااللہ منتخب ہوکر ہرنائی ،زیارت اور سنجاوی کا تقدیر بدل دونگا۔ نور محمد دُمڑ کی رہائش پرانتخابی کانر میٹنگ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :