چنیوٹ ،ڈی پی او راناطاہر رحمن خانے تبادلہ کے بعد اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

جمعہ جون 22:37

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) ڈی پی او راناطاہر رحمن خانے تبادلہ کے بعد اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ چارج چھوڑنے سے قبل ڈی پی اوآفس میں پولیس افسرا ن سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا چنیوٹ میں تعیناتی کے دوران لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو اولین ترجیح سمجھا اور عوام کی خدمت کر کے بہت خوشی ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ضلع بھر کے تمام پولیس افسران نے اہم کردار ادا کیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس سے پولیس کا مورال مزید بلند ہوا۔ آخر میں انہوں نے تما م پولیس افسران ، سیاسی شخصیات اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا جو ان کی تعیناتی کے دوران تعاون میں رہے ۔

متعلقہ عنوان :