نواز شریف اور مریم نواز نے عمران خان کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا

میرا نام نواز شریف ہے،بیٹی مریم نواز ہے لیکن ووٹ عمران خان کو دیں گے،شہری کا اعلان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ جون 21:45

نواز شریف اور مریم نواز نے عمران خان کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جون 2018ء) ::نواز شریف اور مریم نواز نے عمران خان کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔۔نواز شریف نامی شہری نے اعلان کیا ہے کہ میرا نام نواز شریف ہے،بیٹی مریم نواز ہے لیکن ووٹ عمران خان کو دیں گے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات جاری و ساری ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سمیت متعدد جماعتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تنازعہ شروع ہوچکا ہے۔ایسے اداروں کی جانب سے الیکشن کی تمام تر کاروائی کو تیزی سے آگے بڑھائی جارہی ہے۔تاحال سیاسی وفاداریوں کو تبدیل کئیے جانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔اس سارے معاملے میں سب سے اہم فریق ووٹر ہے جو اس سارے عمل کو انتہائی دلچسپی سے دیکھ رہا ہے اور 25 جولائی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔

(جاری ہے)

ووٹرز نے ابھی سے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ کس پارٹی کو ووٹ دینا ہے اور کس کو نہیں۔ایسے میں لاہور کے شہری نواز شریف نے اپنا ووٹ عمران خان کو دینے کا اعلان کردیا۔صرف نواز شریف ہی نہیں بلکہ انکی بیٹی مریم نواز ،ماموں شہباز شریف اور بھانجا حمزہ شہبازبھی پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیں گی۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے شہری نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں ایک عرصہ لیگی کارکن رہا ہوں ۔جس دن نواز شریف وزیر اعظم بنے تھے اس دن میں پیدا ہواتھا۔اپنی بیٹی کا نام مریم نواز رکھا۔انکا کہنا تھا کہ اس مرتبہ وہ اور انکا سارا خاندان بلے پر مہر لگائے گا۔