سرگودھا: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ جون 09:29

سرگودھا: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جون۔2018ء) صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا کے نواحی گاوں 11 شمالی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے گھرانے کے سربراہ سمیت 5 افراد کو بےدردی سے قتل کردیا جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔۔پولیس ذرائع کےمطابق سرگودھا کے نواحی گاوں 11 شمالی میں نامعلوم افراد نے ایک مکان میں داخل ہوکر فائرنگ کردی۔واقعے میں میاں بیوی سمیت 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

22 سال کا آصف گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے بچ گیا۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) بھلوال خالد خان نیازی کے مطابق شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔۔پولیس کے مطابق مقتول گھرانے کا قتل ہونے والا سربراہ مٹھائی کی دکان کا مالک تھا۔۔قتل ہونے والوں میں 50 سالہ محمد طفیل اور 40 سالہ مجیدہ بی بی سمیت ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں، جن کی عمریں بالترتیب 20، 18 اور 16 سال ہیں۔