فیصل آباد، مسلم لیگ ن کے امیدوارسابق وزیر مملکت خزانہ رانا افضل سمیت نو انتخابی امیدوار سوئی گیس کے پانچ کروڑ کے نادہندہ ‘ایف آئی اے نے مقدمات درج کرلئے

ہفتہ 23 جون 2018 18:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے امیدوارسابق وزیر مملکت خزانہ رانا افضل سمیت نو انتخابی امیدوار سوئی گیس کے پانچ کروڑ کے نادہندہ ‘ایف آئی اے نے مقدمات درج کرلئے ‘ جبکہ ان کے ساتھ اس حلقہ سابق ایم پی اے حاجی الیاس انصاری کے پی پی 117سے کاغذات نامزدگی نامنظور ہونے کیخلاف اپیل بھی مسترد ،رانا ثناء اللہ گروپ اور چوہدری شیر علی گروپ بھی ایک بار پھر آمنے سامنے ‘ن لیگ کی مشکلات میںمزید اضافہ آن لائن کے مطابق فیصل آباد میں ٹکٹوں کی تقسیم پر مسلم لیگ ن ایک بار پھر دھڑے بندیوں کا شکار ہوگئی ،مسلم لیگ کے امیدوار وں کو اپنے اپنے حلقوں میں اپنے ہی مقامی سطح پر کارکنوں اور رہنمائوں کی جانب سے مشکلایات کا سامنا ہے ہرحلقہ میں آزاد امیدواران کی بڑی تعداد سامنے آرہی ہے جبکہ اس کی وجہ فیصل آباد جاری ایک عرصہ سے جاری سابق صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ اور اور سابق وزیر مملکت عابد شیرعلی درمیان جاری سیاسی چودھرہٹ کی جنگ ہے دونوں رہنما کے میدواران ایک بار پھر آمنے سامنے ہیں جسے ہی ٹکٹوں کا اعلان ہوگا اس کے ساتھ نئے گروپ سامنے آئیں گے، کیونکہ سابق وزیر مملکت عابد شیر علی اور راناثناء اللہ خان ایک ہی حلقہ سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ رانا ثناء للہ کا گروپ اپنی صوبائی حلقہ اور عابد شیر اپنے قومی حلقہ کی الگ الگ انتخابی مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور ٹکٹوں کے اعلان کے بعدعاصم نذیر، خواجہ محمد اسلام ،یاسین کسانہ ،کاشف گجر ،پرویز کمبوکا ، دیگر مسلم لیگ ن کے امیدوار ن آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کریں گے علاوہ ازیں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ سابق وزیر مملکت خزانہ رانا افضل خان سمیت نو انتخابی امیدوار محکمہ سوئی گیس کے کروڑوں کے نا دہندہ ہیں ‘این اے 110سے امیدوار رانا افضل خان کے ذمہ ساحل انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کی مد میں دو کروڑ چھیاسٹھ لاکھ پچاسی ہزار 412روپے واجب الادا ہیں ‘سابق ایم پی اے و امیدوار پی پی 107زاہد گورائیہ دو سی این جی سٹیشنز کی مد میں مجموعی طور پر ایک کروڑ پچیس لاکھ اٹھانوے ہزار 125روپے کے ڈیفالٹر ہیں ‘سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کے بھائی جو تین حلقوں این اے 110‘پی پی 117‘پی پی 111سے امیدوار ہیں وہ بھی کشمیر ووڈ انڈسٹریز کی مد میں 55لاکھ 79ہزار 27روپے کے نادہندہ ہیں ‘این اے 104سے تحریک انصاف کے امیدوار سردار دلدار چیمہ دو لاکھ سولہ ہزار 951روپے ‘پی پی 109سے قبل ہونیوالے امیدوار وقار واہلہ کے ذمہ بھی سوئی گیس کے تیس ہزار 279روپے ‘پی پی 110میں امیدوار محمد ناصر خاں کے ذمہ ایک لاکھ بیس ہزار 566روپے ‘ پی پی 100سے ہی امیدوار محمد یاسین کے ذمہ 61ہزار 176روپے ‘ پی پی 101سے امیدوار رائے شہباز کلیار کے ذمہ گیارہ ہزار 446روپے اور پی پی 97سے امیدوار ناصر محمود کے ذمہ سوئی گیس کے واجبات کی مد میں 54لاکھ 48ہزار 541روپے واجب الادا ہیں ‘علاوہ ازیں الیکشن ٹربیونل نے پی پی 117سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار و سابق ایم پی اے حاجی الیاس انصاری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل بھی مسترد کردی اور ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ بر قرار رکھا ہے ‘فیصلہ کے مطابق انکے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرنیوالے تصدیق کنندہ اور تائید کنندہ ان کے حلقہ کے ووٹرز نہیں ہیں ‘الیاس انصاری کی جانب سے ایپلٹ ٹربیونل لاہور میں ریٹرننگ آفیسر کے فیصلہ کیخلاف اپیل کی گئی جسے مسترد کردیا گیا ‘پی پی 117سے سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام ‘چوہدری شیر علی کے بیٹے چوہدری عمران شیر علی اور سابق ٹائون ناظم مہر حامد رشید نے بھی کاغذات جمع کروا رکھے ہیں ‘الیاس انصاری کاکہنا ہے کہ وہ ایپلٹ ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف پارٹی کورٹ سے رجوع کرینگے ۔