آل پاکستان مسلم لیگ کے نئے چیئرمین ڈاکٹر امجد 57 کروڑ 2 لاکھ95 ہزار202 روپے کے اثاثوں کے مالک

ہفتہ 23 جون 2018 18:37

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) ریٹائرڈ جنرل پر ویز مشرف کے استعفے کے بعد آل پاکستان مسلم لیگ کے نئے چئیر مین ڈاکٹر محمد امجد این اے 148ساہیوال کے امیدوار نے کاغذات نا مزدگی میں 57کروڑ 2لاکھ 95ہزار 212رو پے کے اثاثہ ڈکلئیر کئے ہیںا ۔ڈاکٹر محمد امجد پی ایچ ڈی ہیں اور انہوں نے 2017میں 19لاکھ 32ہزار 557روپے ٹیکس کی ادائیگی کی ہے ۔

اور این اے 53اسلام آباد سے بھی امیدوار ہیں ۔784کنال زرعی اراضی کے مالک ہیں ۔

(جاری ہے)

لیڈز فارما پرائوئیویٹ لمیٹیڈ ،Vety Care پرائیویٹ لمیٹیڈ ،کینن انٹر پرائزز پرائیویٹ لمیٹیڈ،کوالٹی فیڈز،کوالٹی پولٹری فیڈز ،لاء مون ٹانہ ریسٹورنٹ اسلام آباد میں پارٹنر شپ ہے ۔Zaryans Consulting Groupکے چیف ایگزیکٹو آفیسرا ور بائیو ویٹرنری فارما میں بھی حصہ داری ہے ۔آل پاکستان مسلم لیگ کے پارٹی فنڈ میں 30ہزار روپے بھی دئے ۔امریکہ،کینڈا،تھائی لینڈ اور متحدہ عرب امارات میں 2015اور 2016میں بزنس دورے کئے اور فیملی دورے کئے۔کچی آبادی مسلم کالونی اسلام آباد ،رہائش ہائوس نمبر 21سٹریٹ نمبر 25سیکٹر ایف 6/2اسلام آباد ہے۔