دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ اورمدرسین کامشترکہ اجلاس کل ہوگا

مفتی عبدالعلیم سیالوی صدارت فرمائیں گے،نئے تعلیمی سال کاشیڈول طے کیا جائیگا ، ترجمان

ہفتہ 23 جون 2018 18:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ اورمدرسین کاسالانہ مشترکہ اجلاس کل صبح 8بجے جامعہ نعیمیہ ہوگاجس کی صدارت شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی فرمائیں گے۔اجلاس میںجامعہ نعیمیہ اور اس سے منسلک مدارس کے نئے تعلیمی سال کاشیڈول طے کیاجائے گانیز ملکی سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کی جائے گاجبکہ اجلاس میں ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی گزشتہ سال کی تعلیمی وتبلیغی اورفلاحی سرگرمیوں بارے شرکاء کو آگاہ کریں گے۔

جامعہ نعیمیہ میں گزشتہ سال امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کیلئے ماہانہ وظائف وانعامات کی بھی منظوری دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

جامعہ نعیمیہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس میںشیخ الحدیث مفتی انور القادری،شیخ الفقہ مولانا غلام نصیر الدین چشتی،مولانامحبوب احمد چشتی ،ڈاکٹر محمد سلیمان قادری،مفتی محمدعمران حنفی،مفتی محمدہاشم رضوی،مفتی محمدعارف حسین ،مفتی محمدمدنی،مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی،مولانا محب الرسول اورمفتی سید زین العابدین شاہ ،مولانا غلام یاسین ،پیر فاروق احمد،مولانا ارشد جاوید،مولانا محمدسلیم نعیمی ،مفتی فیصل ندیم سمیت جامعہ نعیمیہ کے دیگراساتذہ کرام،مدرسین اورمفتیان کرام خصوصی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :