بنوں:اقوام ککی نے حلقہ پی کے 88 پر جماعت اسلامی کے اُمیدوار اختر علی شاہ کو ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے اُمیدوار نامزد کرانے کا مطالبہ کردیا

ہفتہ 23 جون 2018 18:53

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) اقوام ککی نے حلقہ پی کے 88 پر جماعت اسلامی کے اُمیدوار اختر علی شاہ کو ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے اُمیدوار نامزد کرانے کا مطالبہ کیا ہے نامزدگی نہ ہو نے پر اقوام ککی قومی اسمبلی کی نشست پر اثر انداز ہو جائے گی گزشتہ روزعلاقہ ککی میں پانچ دیہات کا جرگہ منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے جماعت اسلامی کے نامزد اُمیدوار اختر علی شاہ ،مولانا تمیز الدین ، ککی سیاسی اتحاد کے رہنماء نثار خان ککی، اورنگزیب خان ایڈووکیٹ اور ملک علا داد نے کہا کہ علاقہ ککی کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے لیڈر شپ سے محروم رکھا گیا ہے اس بارہم نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے اور اختر علی شاہ جوکہ جماعت اسلامی کے نامزد اُمیدوار ہے کو متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے اُمیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا تو ہم اُنہیں صوبائی ووٹ دینے کیساتھ قومی اسمبلی کی نشست پر بھی حمایت پر اقوام کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے قوم نے قومی اسمبلی کی نشست پر جس امیدوار کی حمایت کی ان کا بھر پور ساتھ دیں گے کیونکہ جمعیت علماء اسلام نے ضلع بنوں میں ربڑ اسٹیمپ ضلعی امیر بٹھایا ہے جوکہ کسی بھی فیصلے کا اختیار نہیں رکھتے اختر علی شاہ نے کہا کہ جنوبی اضلاع میں کل 28 نشستوں پر مذہبی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جا ری ہیں جس میں جماعت اسلامی کو صرف چند نشستیں دی جارہی ہیں جوکہ نا انصافی ہے اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے فیصلے اور عوامی تعاون سے انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے