Live Updates

ڈیڑھ کروڑ روپے میں پیرنی کو عمرہ کرانے والے پیرنی کے کہنے پر آسانی سے اسرائیل کو بھی تسلیم کر لیں گے، شیر اعظم وزیر

یہ لوگ پاکستان کے ساتھ نہ مخلص تھے اور نہ اب مخلص ہیں یہ لوگ ایک مشن پر کام کر رہے ہیں جس کا راستہ ہم روکیں گے ،سابق صوبائی وزیر محنت

ہفتہ 23 جون 2018 18:53

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر محنت شیر اعظم وزیر نے کہا ہے کہ ڈیڑھ کروڑ روپے میں پیرنی کو عمرہ کرانے والے پیرنی کے کہنے پر آسانی سے اسرائیل کو بھی تسلیم کر لیں گے یہ لوگ پاکستان کے ساتھ نہ مخلص تھے اور نہ اب مخلص ہیں یہ لوگ ایک مشن پر کام کر رہے ہیں جس کا راستہ ہم روکیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اسپرکہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے دیرینہ کارکنوں ناظم امان اللہ اور نورداراز کا خاندان سمیت پی پی پی میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اے این پی ایک ہی چیز کے دو نام ہیں اور دونوں ایک چادر میں قوم کو ترقی سے محروم کرنے کیلئے ایک ہوکر مہم چلا رہے ہیں دونوں کا ایک ہی منشور ہے کہ کسی طرح قوم کی ترقی اور خوشخالی کیلئے کام کرنے والوں کا راستہ روکا جائے اور قوم کو بدستور اندھیروں میں اور پسماندہ رکھا جائے وہ ہمیشہ ان کے سامنے جھولی پھیلانے کیلئے مختاج رہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم سے 90 دن میں تبدیلی لانے کا اعلان کیا تھا اور وہ ابھی تک تبدیلی نہ لا سکے بلکہ الٹا صوبے کو مقروض بنا دیا ہے جبکہ ہم نے اپنے عوام سے اپنے محدود اختیارات میں سو دن میں ڈومیل کو تحصیل کا درجہ کا اعلان کیا تھا ہم نے اعلان کردہ دنوں سے پہلے پہلے ڈومیل تحصیل کا نو ٹیفیکیشن عوام کو دیا انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کو ترقی دینے کے لئے ڈومیل کو تحصیل کا درجہ دیا لیکن اے این پی روز اول سے تحصیل ڈومیل کی مخالف رہی ہے اور اس کو ختم کرنے کی سازشیں کر رہی ہے اگر خدا نخواستہ ان کی حکومت آئی تو یہ لوگ سب سے پہلا کام یہ کریں گے کہ ڈومیل سے تحصیل کا درجہ ختم کریں گے اور اس کو ختم کرنے کی کوشش ضرور کریگا لیکن قوم کی اتفاق اور طاقت سے ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے اور قوم کو مزید ترقی دلائیں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی اور اے این پی دونوں مقامی سطح پر قوم کو ترقی سے محروم کرنے کے لئے ایک ہیں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سستی شہرت کے لئے ہمارے اداروں اور خصوصاً سیکورٹی اداروں کو بد نام اور کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن ہم کسی کو بھی اداروں کو کمزور یہ بد نام کرنے کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاک فوج اور حساس ادارے ملک کے حفاظت کی ضامن ہیں اور ان کے خلاف ہم کسی بھی سازش کو ناکام بنائیں گے انہوں نے کہا کہ بنوں ہم نے اقتدار میں کسی کے ساتھ انتقامی کاروائی تو درکنار ان کے لوگوں کے بچوں کو روزگار بھی دیا ہے جو ریکارڈ پر موجود ہے انہوں نے کہا کہ ائندہ دور پی پی پی کا ہے اور وزیراعلیٰ بھی پی پی پی سے ہوگا اور عوام کے کام گھر کی دہلیز پر ہوں گے اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات