پارٹی کے ساتھ 35 سالہ وابستگی اور حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمات کی بدولت ٹکٹ ملا، ر آصف علی ایڈووکیٹ

حلقہ پی پی 3 کے عوام کی خدمت کیلئے اپنے آپکو وقف کر رکھا ہے 2013 ء کے انتخابات میں ہارنے کے باوجود حلقہ کے گیارہ دیہاتوں کو سوئی گیس کی سہولت فراہم کی ، مسلم لیگ (ن) کے صوبائی امیدوار کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 23 جون 2018 19:49

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) حلقہ پی پی 3 سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار آصف علی ملک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پارٹی کے ساتھ 35 سالہ وابستگی اور حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمات کی بدولت ٹکٹ ان کا حق تھا یہی وجہ ہے پارلیمانی بورڈ میں سابق صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان نے ان کی حمایت کی اور میاں شہباز شریف نے اپنے پرسنل سیکرٹری کے ذریعہ میری رضا مندی پوچھ کر مجھے ٹکٹ جاری کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وحید احمد کی دعوت پر پنڈی گھیب آمد کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے حلقہ پی پی 3 کے عوام کی خدمت کیلئے اپنے آپکو وقف کر رکھا ہے 2013 ء کے انتخابات میں ہارنے کے باوجود حلقہ کے گیارہ دیہاتوں کو سوئی گیس کی سہولت فراہم کی جبکہ ان کے مد مقابل سابق ایم این اے زین الٰہی بڑے دعووں کے بر عکس اور تمام تر مراعات لینے کے سوا اسمبلی میں پانچ برس تک عوام کے حقوق کیلئے ایک لفظ تک نہیں کہا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں ان کا اصل مقابلہ میجر (ر) طاہر صادق سے ہوگا تاہم اس حلقہ میں پی ٹی آئی ٹکٹ جاری کرنے میں گو مگو کا شکار ہے جبکہ میجر طاہر صادق کے رویے کی وجہ سے ان کے قریبی دوست انہیں چھوڑ کر جا رہے ہیں۔