تیسری بار بھی ملک بلال کو حلقہ این اے 42 سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے،مہمند قبائلی سرداروں کا جرگہ میں اتفاق

ہفتہ 23 جون 2018 20:28

ضلع مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 سال میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے گئے ہیں۔ منافقت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ کردار کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں گندائو سمال ڈیم ہمارے کردار کا نتیجہ ہے۔تفصیلات کے مطابق مزمل خان غلنئی کے حجرے میں جہانزیب، کفایت اللہ، عمران، مزمل خان و دیگر نے سابقہ ایم این اے ملک بلال رحمن کی آئندہ انتخابات میں بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سابقہ ایم این اے ملک بلال رحمن اور سنیٹر ہلال رحمن نے مہمند قوم کا بے لوث خدمت کر کے ثابت کر دیا ہے۔ کہ وہ این اے 42 سے آئندہ کیلئے ایم این اے سیٹ کا حقدار ہے۔ کیونکہ گزشتہ دس سال میں اُن کی شب و روز محنت سے ایجنسی بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم منافقت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں بلکہ ہم اُن کی حمایت اُن کے کردار پر کرتے ہیں۔

کیونکہ اُن کی کاوشوں سے گندائو سمال ڈیم پر کام تیزی سے جاری ہے۔ جس سے ہزاروں کی آبادی پینے کے پانی سے مستفید ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی لوگ یہاں کی ترقی میں رکائوٹ بنے ہوئے ہیں مگر ہم اُن کا مقابلہ کر کے ثابت کرینگے کہ مہمند قوم تیسری بار بھی ملک بلال رحمن کو حلقہ این اے 42 سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے۔