مرکزی انجمن تھلہ متولیان کا اہم اجلاس ‘ آئندہ انتخابات کیلئے کسی اہم سیاسی جماعت کی حمایت کا امکان

ہفتہ 23 جون 2018 20:28

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) الیکشن کی آمد آمد ‘ مرکزی انجمن تھلہ متولیان ڈیرہ اسماعیل خان کا اہم اجلاس ‘ آئندہ انتخابات کیلئے کسی اہم سیاسی جماعت کی حمایت کا امکان ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تھلہ متولیان کے جنرل سیکرٹری سید تنویر حسین شاہ کے زیر صدارت اہم اجلاس تھلہ نمبر 14پر متولی تھلہ یلہ شاہ کے گھر منعقد ہوا ‘ جس میں جائنٹ سیکرٹری جمشید حسین ‘ کوارڈینیٹر امیر مجتبیٰ شاہ‘ متولی علی رضا شاہ سمیت دیگر متولیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ‘ اس موقع پر مرکزی انجمن تھلہ متولیان کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے ڈیرہ میں انتخابات کے حوالے سے کسی اہم سیاسی جماعت سے اتحاد بارے تفصیلی بات چیت کی گئی ‘ جبکہ جنرل سیکرٹر سید تنویر حسین نے تین بڑی جماعتیں ‘ جمعیت علماء اسلام (ف) ‘ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کا نام پیش کیا ‘ جس پر فیصلہ کیا کہ آئندہ چند روز میں ان تین بڑی سیاسی جماعتوں میں سے کسی ایک سیاسی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد کرلیا جائیگا ‘اجلاس میں شریک تمام متولیان سید تنویر حسین کی پیش کی گئی تجویز کی حمایت کی اور کہا کہ آگلے چند دنوں میں مرکز ی انجمن تھلہ متولیان کے منعقد ہونیوالے اجلاس میں کسی ایک سیاسی جماعت سے اتحاد کا حتمی فیصلہ کرلیا جائیگا ۔