جعفرآباد،25جو لا ئی کو عوام کر پٹ سیا ستدانو ں کا احتساب کر یگی، گہنو ر خان بنگلز ئی

حکمرانو ں نے ہمیشہ غر یب عوام کا استحصال کیا ، عوام جا گیردارو ں ،سرما یہ دارو ں ،نوابوں کی بجا ئے مڈل کلاس سے اپنے نما ئندے چنیں،حلقہ این ای261 سے گرینڈ ڈیمو کر یٹک الا ئنس کے نا مزد امیدوار کا خطاب

ہفتہ 23 جون 2018 20:51

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) مسلم لیگ فنکشل اور گرینڈ ڈیمو کر یٹک الا ئنس کے حلقہ این ای261سے نا مزد امیدوار گہنو ر خان بنگلز ئی نے کہا ہے کہ 25جو لا ئی کو عوام کر پٹ سیا ستدانو ں کا احتساب کر یگی عوام آزما ئے ہو ئے نما ئندو ں کو مسترد کر کے مخلص قیا دت منتخب کر یں بے ایمانی کی حکمرانی اب مز ید نہیں چل سکتی ہے، ووٹ کی طا قت سے اسمبلیو ں تک پہنچنے والو ں نے حکمرانو ں نے ہمیشہ غر یب عوام کا استحصال کیا ہے عوام جا گیردارو ں ،سرما یہ دارو ں ،سرداروں ،نوابوں کی بجا ئے مڈل کلاس سے اپنے نما ئندے چنیں ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے ڈیر ہ اللہ یار میں عبد الر زاق حر کے جا نب سے برادری کے ہمراہ ان کے حما یت کے مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے کیا ان کا کہنا تھا کہ تما م سیا سی جما عتو ں نے ملک پر حکمرانی کی مگر عوام کے مسائل کسی نے حل نہیں کیے سیا سی جما عتو ں کے منشو ر سے عوام کے مسائل غا ئب ہیں انھیں کر پشن ہی یا د ہو تی ہے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سند ھ پر دس سال حکمرانی کی ہے مگر وہا ں کے عوام آج بھی درد نا ک حا لات میں زند گی بسر کر رہے ہیں بھو ک افلا س سے بچے ،بو ڑھے مر رہے ہیں مگر بے حس حکمرانو ں کے کا نو ں پر جو ں تک نہیں رینگتی ہے ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے جنہو ں نے حق حکمرانی پورا نہیں کیا عوام انھیں مسترد کر یں تا کہ انھیں لگ پتہ جا ئے کہ طا قت کا سر چشمہ عوام ہے۔