لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل میں تحریک انصاف کے امیدوار اعجاز چوہدری کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور

ہفتہ 23 جون 2018 20:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل نے NA 133 تحریک انصاف کے امیدوار اعجاز چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل پر عدالت نے اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی ہے عدالت نے فریقین کے وکلا کو 26 جون کو بحث کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے اپلیٹ ٹربیونل کے جسٹس طارق سلیم شیخ محمد عرفان کی درخواست پر سماعت کی اپیل کنندہ وکیل نے موقف اختیار کہ اعجاز چوہدری نے کاغذات میں اپنے تمام اثاثے اور کسان کمپنی کا بھی حوالہ نہیں دیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار اعجاز چوہدری نے کاغذات میں اپنی 6 گاڑیوں کا بھی ذکر نہیں کیا ہے اپیل نے کنندہ کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس اعجاز چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظور کیے اپیل کنندہ اپیلٹ ٹربیونل سے استدعا کی کہ اپیلٹ ٹربیونل اعجاز چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم دیںعدالت نے اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کے وکلا 26 جون کو حتمی بحث کے لیے طلب کر لیا ۔