Live Updates

ممبرقانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان سے پی ٹی آئی کے این اے 124سے نامزد امیدوار نعمان قیصر اور نامزد امیدوار پی پی 146ملک زمان نصیب کی ملاقات

حلقے کی صورت حال اور الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال

ہفتہ 23 جون 2018 20:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل و ممبرقانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان سے پی ٹی آئی کے این اے 124سے نامزد امیدوار نعمان قیصر اور نامزد امیدوار پی پی 146ملک زمان نصیب نے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں حلقے کی صورت حال اور الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ پوری قوم عوام عمران خان کیساتھ کھڑی ہے 25جولائی کو (ن) لیگ کی کر پشن اور لو ٹ مار کی سیاست کو عوام دفن کر دیں گے ‘آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان انشاء اللہ پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے ‘ عام انتخابات میں بھر پور کامیابی سے لاہور سمیت پورا پنجاب تحر یک انصاف کا قلعہ ثابت کر یں گے کر پٹ حکمرانوں کو اب جیلوں میں جانا ہوگا انکی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں تحر یک انصاف کی کامیابی یقینی ہے اور عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے ، ملک میں چوروں اور ڈاکوئوں کو انکے انجام سے دوچار کیا جائیگا ۔ (ن) لیگ کی کر پشن بے نقاب ہوچکی وہ مگر مچھ کے آنسو بہا کر قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے بعد اب حکمران مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں مگر ان کا کوئی بہانہ اور منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا ان کو اپنی کر پشن اور لوٹ مارکا ہر صورت حساب دینا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عام انتخابات کیلئے بھر پور تیاریاں کر رہی ہیں ہم ملک میں عام انتخابات میں ایک منٹ کی بھی تاخیرنہیں چاہتے بلکہ ہمارا مطالبہ ہے ملک میں بر وقت اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے، تحر یک انصاف وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کے خلاف میدان میں آئی ہے اور آج بڑ ے بڑے چور ڈاکوئوں عدالتوں میں پیش کر اپنی لوٹ مار کا حساب دے رہے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات