نیب نے بدعنوانی میں ملوث بیرون ملک مقیم سابق فوجی افسران کو گرفتار کرکے وطن واپس لانے کی درخواست کردی
نیب کی جانب سے جن ملزمان کیخلاف کاروائی کی درخواست کی گئی ہے ان میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی، ریلوے کے سابق سیکریٹری اور ریلوے بورڈ کے سابق چیئرمین لیفٹننٹ جنرل (ر) سعیدالزماں، میجر جنرل (ر) حامد حسن بٹ، بریگیڈیئر (ر) اخترعلی بیگ، اقبال صمد خان، خورشید احمد خان، عبدالغفار، رمضان شیخ، پرویز قریشی، رائل پالم گالف کلب کے سپانسر سمیت دیگر 5 افسران شامل ہیں
محمد علی ہفتہ 23 جون 2018 20:52
(جاری ہے)
نیب کی جانب سے یہ درخواست ملزمان کی بیرون ملک موجودگی کے پیشِ نظر کی گئی،جس میں کہا گیا تھا کہ ملزمان کو وزارتِ داخلہ کی مدد سے واپس لانے کی کوششیں کی جائیں گی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے رائل پام گالف کلب میں بدعنوانی پر دائر کیے گئے ریفرنس کی سماعت 3 اگست تک ملتوی کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی اس سماعت میں بریگیڈئر(ر) اختر علی اور ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان کے علاوہ دیگر تمام ملزمان غیرحاضر رہے, پر عدالت نے تمام ملزمان کو پیش ہونے کی ہدایت کی تا کہ ریفرنس کی نقول فراہم کی جاسکیں اور بعد ازاں ان پر فرد جرم عائد کی جائے۔ اس حوالے سے نیب حکام کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ایک ملائیشین شہری سمیت تمام ملزمان کو پاکستان میں واپس لانے کے لیے وزرت داخلہ سے مدد لینے کی کوشش کی جارہی تھیں۔ خیال رہے کہ 17 سال تک یہ معاملہ دبا رہنے کے بعد رواں برس برس اپریل میں نیب نے اس کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ نیب کی جانب سے جن ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا ان میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی، جو سابق چیئرمین ریلوے اور وزیر برائے مواصلات اور ریلوے بھی رہ چکے ہیں، ریلوے کے سابق سیکریٹری اور ریلوے بورڈ کے سابق چیئرمین لیفٹننٹ جنرل (ر) سعیدالزماں، میجر جنرل (ر) حامد حسن بٹ، بریگیڈیئر (ر) اخترعلی بیگ، اقبال صمد خان، خورشید احمد خان، عبدالغفار، رمضان شیخ، پرویز قریشی، رائل پالم گالف کلب کے سپانسر سمیت دیگر 5 افسران شامل ہیں۔ مذکورہ ملزمان پر الزام ہے کہ یہ افراد مبینہ طور پر لاہور میں ریلوے گالف کلب کی غیر قانونی لیز دیے جانے میں ملوث ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.