ژوب ،افواء کی بنیاد پر سیاست کرنے والوں کے غبارے سے ہوا نکل چکی، شیخ جعفر مندوخیل

علاقے کی ترقی اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے حالیہ بجٹ میں بھی کروڑوں روپے مختص کئے گئے، انتخابی مہم میں عوامی حمایت پر خوشی ، 25جولائی کو 8 ویں بار شاندار کامیابی کا سورج طلوع ہوگا ، صدر پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 23 جون 2018 22:03

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر سابق صوبائی وزیر اور حلقہ این اے 257 سے قومی اسمبلی اور حلقہ پی بی 2 ژوب سے نامزد امیدوار شیخ جعفر مندوخیل نے کہا کہ ژوب کی ترقی اور علاقے میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے حالیہ بجٹ میں بھی کروڑوں روپے مختص کئے گئے ہیں ژوب کے عوام کا انتخابی مہم کے شروعات میں ہی ہمارے حق میں فیصلہ اور حمایت پر خوشی ہوئی ہے افواء کی بنیاد پر سیاست کرنے والوں کی افواء ساز فیکٹری کی غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں جانان ہائوس میں ژوب کے قبائلی عمائدین کے ایک منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عبداللہ زئی کبزئی اور دیگر قبائل کے عمائدین نے جعفر مندوخیل کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا.اورکہا کہ کاکڑ ایریا سے جعفر خان مندوخیل کو بھاری اکثریت سی.ووٹ ملیں گے .جعفر مندوخیل نے کہا کہ ژوب کے عوام کو الیکشن مہم کے دوران ورغلانے کی تمام حربے اور کاوشیں ناکام ھوچکی ھیں گزشتہ روز کے تاریخ ساز انتخابی ریلی نے مخالفین کو پریشانی میں مبتلا کردیاھی.جعفر مندوخیل نے کہا کہ خیلی اور زئی کی سیاست اور شہری برادری کی حق تلفی کی سوچ ایک ناسور ہے عوام اس ناسور کو شکست دیں گے جعفر مندوخیل نے کہا کہ ژوب کے عوام فیصلہ کرچکے ہیں 25 جولائی کو 8 ویں بار شاندار کامیابی کا سورج طلوع ہوگا ہم ژوب کو ماڈل ضلع بناکر دم لینگے ہمارے اس گزرے ہوئے دور میں بھی مخالفین نے بعض ترقیاتی منصوبوں میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی مگر اللہ کے فضل سے ہم سرخرو ہوئے�

(جاری ہے)