میں اس وقت جس کیفیت سے گزر رہا ہوں اس کا میں یا خدا جانتا ہے،نواز شریف

بیگم صاحبہ ہوش میں آ جائیں تو میڈیا سے بات کرنے کی پوزیشن میں ہوں گا، فی الوقت مجھے سب خیر خواہوں کی دعائیں درکار ہیں،سابق وزیر اعظم کا صحافی کے سوال پر جواب

اتوار 24 جون 2018 12:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میں اس وقت جس کیفیت سے گزر رہا ہوں اس کا میں یا خدا جانتا ہے، بیگم صاحبہ ہوش میں آ جائیں تو میں میڈیا سے بات کرنے کی پوزیشن میں ہوں گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہارلے سٹریٹ کلینک میں صحافی نے سوال کیا کہ میاں نواز شریف صاحب میں آپ سے آن ریکارڈ کب گفتگو کر سکتا ہوں تو اس پر ا نہوں نے جواب دیا کہ میں اس وقت جس کیفیت سے گزر رہا ہوں اس کا میں یا خدا جانتا ہے۔ بیگم صاحبہ ہوش میں آ جائیں تو میں آپ کے سوالات کا جواب دینے کی پوزیشن میں ہوں گا۔ فی الوقت مجھے اپنے وطن عزیز اور آپ کی، اور سب خیر خواہوں کی دعائیں درکار ہیں۔