ورون دھون کابنکاک شاپنگ مال میں مداحوں کے ساتھ اپنے ہندی گانوں پر ڈانس

اتوار 24 جون 2018 12:10

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے بنکاک مال میں مداحوں کے ساتھ اپنے ہندی گانوں پر ڈانس کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون نے بنکاک کے امکوارٹیئر (Emquartier) مال میں مداحوں کے ساتھ اپنی فلموں کے گانوں’’ ٹن ٹنا ٹن‘‘، ’’بدریناتھ کی دلہنا‘‘ اور’’ تیرا ہیرو ادھر ہے‘‘ پر ڈانس کیا جبکہ انہوں نے اس موقع پر دو بچوں کے ساتھ بھی ڈانس کیا اور اس موقع پر تھوڑی سی تھائی زبان بھی بولی۔ ورون دھون فلم ’’کلنک‘‘، ’’سوئی دھاگہ‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :