سردار آصف احمد علی اور ملک رشید احمد خاں ایڈووکیٹ کے اثاثہ جات

اتوار 24 جون 2018 12:10

قصور۔24جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) سابق وزیر خارجہ پاکستان سردار آصف احمد علی اورمسلم لیگ (ن)کے سابق ایم این اے و سابق تحصیل ناظم قصور ملک رشید احمد خاں ایڈووکیٹ کے اثاثہ جات کی تفصیل سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ افسران حلقہ/137 NA-138رفاقت علی کے پاس اپنے گوشوارہ جات کے مطابق این ای137پی ٹی آئی کے امیدوار سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی کے پاس 7,51,87000/-روپے ہیں انہوں نے 3,03,767اور 60,00,000/-کی انوسٹمنٹ کی ہوئی ہے انکے پاس پندرہ لاکھ روپے کے پرائز بانڈ ہیں اور مجموعی طور پر 34,82,000/-روپے کی دو گاڑیاں کرولا آلٹس اور ہنڈا سٹی زیر استعمال ہیں انکی مسز کے پاس 60تولہ سونا ہے جبکہ تین لاکھ روپے کا فرنیچر اور 1,98,325/-کی نقدی ہے انہوں نے کوئی قرضہ حاصل نہ کیا ہوا ہے نہ ہی انہوں نے اپنی کوئی اراضی یا رہائش کا ذکر گوشوارہ میں نہیںکیا ہے پھر بھی وہ عوام کے متوسط طبقہ کے نمائندہ کہلاتے ہیں جو در حقیقت کروڑوں ،اربوں کے مالک ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے این ای138کے امیدوار سابق ایم این اے وسابق تحصیل ناظم قصور ملک رشید احمد خاں کے پا س کوئی ذاتی سواری /گاڑی نہ ہے اور ایک کنال ساڑھے سات مرلہ کا پلاٹ چوک بابا کمال چشتی میں واقع ہے مالیت28لاکھ کے قریب جبکہ ایک پلاٹ تعداد12Kلاہور قصور روڈ پر جسکی مالیت 77 لاکھ روپے بتائی گئی ہے اسی طرح 36ایکڑ 3کنال 18مرلہ زرعی زمین خرید کردہ وراثتی جسکی قیمت 42لاکھ روپے ظاہر کی گئی اور انکی زوجہ محترمہ کے پاس دس تولہ کے طلائی زیورات ہیں اسی طرح زر نقد 9943596/-روپے سمٹ بنک قصور میں چار لاکھ اکتیس ہزار چھ صد تریسٹھ روپے ،الائیڈ بنک اسلام آباد میں20,57,481/-روپے اور UBLبرانچ الہ آباد میں صرف دس ہزار روپے ہیں یوں انہوں نے زرعی ترقیاتی بنک سے بھاری قرضہ بھی لے رکھا ہے جو قسطوں کی شکل میں اتار رہے ہیں ۔