دبئی، پاکستانی شہری کو قتل کرنے کے جرم میں بنگلاد یشی اور پاکستانی شہری کو 3، 3 برس قید ، ملک بدر کا حکم

اتوار 24 جون 2018 13:30

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) متحدہ عرب امارات کی عدالت نے قتل کیس کی سماعت کرتے ہوئے بنگلاد یشی اور پاکستانی شہری کو تشدد اور قتل کے الزام میں 3، 3 برس قید کی سزا سناتے ہوئے ملک بدر کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں عدالت نے ملازمت کی غرض سے دبئی جانے والے پاکستانی شہری کو تشدد اور قتل کرنے کے جرم میں دو افراد کو تین، تین برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کی دستاویزات کے مطابق 34 سالہ بنگلادیسی اور 22 سالہ پاکستانی شہری نے متاثرہ شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اسے دل کا دورہ پڑا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔دبئی پولیس کے ترجمان کے مطا بق ایک مجرم نے مقتول کو پکڑا اور دوسرے شخص متاثرہ پاکستانی پر مکوں کی برسات کردی۔

(جاری ہے)

عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران مکینک اور کنسٹرکشن کا کام کرنے والے پاکستانی شہری نے متاثرہ شخص پر تشدد اور قتل کرنے کے الزامات کی تردید کی۔

عدالت نے مجرم کو تین برس قید کی سزا سناتے ہوئے ملک بدر کرنے کے احکامات دیئے۔ بنگالی شہری نے بھی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ شخص اور پاکستانی شہری میں جھگڑا چل رہا تھا اور میں ان دونوں کے درمیان جھگڑا ختم کروا رہا تھا۔ متاثرہ شخص کی موت ایک حادثہ تھی۔