الیکشن ٹربیونل نے سید جاوید علی شاہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

اتوار 24 جون 2018 19:20

ملتان۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) الیکشن ٹربیونل نے سابق وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ کے خلاف اپیل کو خارج کرکے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔

(جاری ہے)

این اے 158 شجاع آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ابراہیم خان نے مسلم لیگ(ن)کے امیدوارسید جاوید علی شاہ کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔اپیل میں موقف اختیار کیاگیاتھا کہ سید جاوید علی شاہ نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے۔دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد جسٹس قاضی امین نے سید جاوید علی شاہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔