نوڈیرو کے کچے کے علاقے میں زمین کے تنازعے پر ایک نوجوان قتل

اتوار 24 جون 2018 21:30

نوڈیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) نوڈیرو کے کچے کے علاقے کیٹی ممتاز تھانے کے حدود میں زمین کے تنازعے پربھٹو، کھوڑو برادری کی ایک دوسرے پرفائرنگ، کھوڑو برادری کا نوجوان قتل ،علاقے میں کشیدگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوڈیرو کے نذدیک کچے کے گائوں مٹھو کھوڑو میں بھٹو ،کھوڑو برادری کے مسلح افراد نے ایک دوسرے پرایک گھنٹے تک فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کھوڑو برادری کا نوجوان 25سالہ محمد مراد ولدیت اسمائیل کہوڑو موقع پر ہی دم توڑگیا۔

فائرنگ سلسلہ بند ہونے کے بعدکیٹی ممتاز پولیس جائے واقعہ پر پہنچ کر نعش کواپنی تحویل میں لے کر نوڈیرو ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کرواکر نعش ورثا کے حوالے کی جبکہ آخری اطلاع تک علاقے میں کشیدگی جاری تھی۔یاد رہے کہ اس تنازعے میں دونوں اطراف سے 16 افراد قتل ہوچکے ہیں اس کے باوجودانتظامیہ خاموش دکھائی دے رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :