پی ایس 123وقارگورچانی کے سپورٹرزکی احتجاجی ریلی،آزادالیکشن لڑنے کے لئے دبائو

ن لیگی قیادت نے پارٹی ذمہ دارکے بجائے متحدہ کے سیکٹرممبر کو ٹکٹ دے کر زیادتی کی ہے،مقررین سلیم ضیاء اور شاہ محمدشاہ پارٹی کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں، سینئر کارکنان کو نظراندازکرنے کی پالیسی مہنگی پڑے گی

اتوار 24 جون 2018 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) PS,123میں وقارگورچانی کے سپورٹرزنے احتجاجی ریلی نکالی،پاکستان مسلم لیگ ن پی ایس123کے صدر وقارحسین گورچانی پر آزادالیکشن لڑنے کے لئے دبائوبڑھ گیا۔ریلی میں پی ایس 123میں شامل تمام یوسیز کے ذمہ داران،کارکنان سمیت مختلف برادریوں اور طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سینیٹرسلیم ضیاء اور شاہ محمدشاہ کو آڑے ہاتھوں لیااور وقارگورچانی کے حق میں نعرے لگائے،شاہ محمدشاہ اور سلیم ضیاء پر پیسے لے کر ٹکٹ بیچنے کا الزام۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ ن لیگی قیادت نے پارٹی ذمہ دارکے بجائے متحدہ کے سیکٹرممبر کو ٹکٹ دے کر زیادتی کی ہے،سلیم ضیاء اور شاہ محمدشاہ پارٹی کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں، سینئر کارکنان کو نظراندازکرنے کی پالیسی مہنگی پڑے گی۔

(جاری ہے)

کراچی میں ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم پر ن لیگی کارکنان چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہاکہ سلیم ضیاء اور شاہ محمدشاہ اپناقبلہ درست کریں پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا،سینئر اور مخلص کارکنان کو نظراندازکرنے کی پالیسی مہنگی پڑے گی۔ایسے سینئر کارکنان کو نظراندازکیاجارہاہے جنہوں نے نامساعد حالات میں پارٹی پرچم بلند رکھا،آج جب وقت آیاتوقیادت نے منہ پھیرلیا۔مقررین نے سینئر زکو چھوڑکر نئے لوگوں کو ٹکٹ دیئے جانے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ قیادت کے غلط فیصلوں کے باعث پرانے اور سینئر رہنمان لیگ کا ساتھ چھوڑتے جارہے ہیں اگر یہی روش رہی تو ن لیگ کا نام لینے والاکوئی نہیں رہے گا