Live Updates

کارکنوں کااحتجاج کام نہ آیا،سکندر بوسن کو تحریک انصاف نے ٹکٹ جاری کردیا

اتوار 24 جون 2018 22:30

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) ملتان کے کارکنان کا احتجاج کام نہ آیا،این اے 154 سے سکندر بوسن کو تحریک انصاف نے ٹکٹ جاری کردیاجبکہ امیدواروں کے انتخاب کا طویل مرحلہ مکمل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ۔امیدواروں کی حتمی فہرست چیئرمین عمران خان کی منظوری سے جاری کی گئی۔

قومی اسمبلی کی 272 میں سے 229 حلقوں کیلئے امیدوار نامزد کردیے گئے ۔پختونخوا کے ننانوے میں سے نوے حلقوں میں امیدوار کھڑے کردیے گئے ۔

(جاری ہے)

پنجاب کے 238 حلقوں کیلئے امیدواروں کا تعین کردیا گیا ۔سندھ کے 79جبکہ بلوچستان کی36 حلقوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگی مکمل ہوگئی ہے ۔اسلام آباد کی تینوں نشستوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کردیاگیا۔فاٹا کے گیارہ حلقوں میں امیدوار کھڑے کردیے گئے ۔باقی بچ جانے والے حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان آئندہ کیا جائے گا ۔نظر ثانی کی درخواستوں کی جامع پڑتال کے بعد حتمی فہرست تیار کی گئی ۔امیدواروں کی ٹکٹوں کی فراہمی کیلئے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کیلئے الیکشن مینجمنٹ سیل کو ہدایت کردی گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات