ودیوت جموال فلم ’’کمانڈوتھری‘‘ میں اہم کردار ادا کریں گے

پیر 25 جون 2018 13:05

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) بالی وڈ پروڈیوسر ویپل شا کی ’’کمانڈو‘‘ سلسلے کی تیسری فلم ’’کمانڈوتھری‘‘ میں ودیوت جموال اہم کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پروڈیوسر ویپل شا ان دنوں ’’کمانڈو‘‘ سلسلے کی تیسری فلم ’’کمانڈوتھری‘‘ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، فلم ’’کمانڈو‘‘ 2013اور ’’کمانڈوٹو‘‘2017ء میں نمائش کے لئے پیش کی گئی اور اب فلم کی تیسری فرنچائز پر کام کیا جا رہا ہے جس میںودیوت جموال اہم کردارادا کریں گے جبکہ دیگر کاسٹ بارے ابھی حتمی اعلان نہیں کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :