فاٹا کے الیکشن آئین کے مطابق ہوں گے‘

فاٹا والوں سے ملاقات کروں گا‘ الیکشن شفاف اور وقت پر ہوں گے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر کی میڈیا گفتگو

پیر جون 13:52

فاٹا کے الیکشن  آئین کے مطابق ہوں گے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق فاٹا کے الیکشن ہوں گے‘ فاٹا والوں سے ملاقات کروں گا‘ الیکشن شفاف اور وقت پر ہوں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن وقت پر ہوں گے الیکشن شفاف ہوں گے افواہیں چلتی رہتی ہیں یقین نہ کریں۔ فاٹا والوں سے ملاقات کروں گا آئین کے مطابق فاٹا کے الیکشن ہونگے۔