ْپاکستان پیپلز پارٹی نے ٹکٹ میرٹ پر دیئے،کارکن امیدواروں کو کامیاب کرائیںگے،گل احمد مروت

پیر 25 جون 2018 14:44

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما گل احمد مروت نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قائدین نے میرٹ پر ٹکٹ دے کرکارکنوں کے دل جیت لئے، پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کے لئے بھرپور الیکشن مہم چلائیں گے، عوام کی نظریں پی پی پی پر لگی ہوئی ہیں، بلاشبہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے، پی پی پی ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پی وائی او لکی مروت کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف ہے اور نہ ہی پارٹی کارکن مایوسی کا شکار ہیں، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر اول دستہ ہے۔