Live Updates

ترک صدر کو کامیابی پر عمران خان کی مبارکباد

پیر 25 جون 2018 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔عمران خان نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ دعا ہے کہ اردوان کا نیا دورِصدارت ترک عوام کیلئے مزید استحکام اور خوشحالی کا موجب بنے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 15 سال سے اقتدار میں رہنے والے رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز ہونے والے ترک صدارتی انتخاب میں بھی کامیابی حاصل کر لی ہے ،ْترک الیکشن کمیشن نے رجب طیب اردوان کی صدارتی انتخابات میں کامیابی کا اعلان کر دیا ،ْاردوان کو 53اعشاریہ 8 فیصد اور حزب اختلاف کے رہنمامحرم انجیکو 30اعشاریہ 1 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں، حتمی سرکاری اعلان جمعہ کو کیا جا ئے گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات