عمران خان نے صرف اے ٹی ایم کو ٹکٹ دیے ، پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا مطلب پیپلزپارٹی کو ووٹ دینا ہے ، پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کو پانچ سال میں تباہ کر دیا ، عوام 25جولائی کو عمران خان کی سیاست کو دفن کردیں گے

سابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا بیان

پیر جون 18:29

عمران خان نے صرف اے ٹی ایم کو ٹکٹ دیے ، پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا مطلب ..
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے صرف اے ٹی ایم کو ٹکٹ دیے ، پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا مطلب ہے پیپلزپارٹی کو ووٹ دینا ،، عمران خان کی پارٹی نے خیبرپختونخوا کو پانچ سال میں تباہ کر دیا ہے ، عوام 25جولائی کو عمران خان کی سیاست کو دفن کردیں گے ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا مطلب ہے پیپلزپارٹی کو ووٹ دینا ، عمران خان نے دھرنوں ،انتشار اور افراتفری کے علاوہ کچھ نہیں کیا ، عمران خان نے صرف اے ٹی ایم کو ٹکٹ دیے ، عوام کے ضمیر پیسوں سے نہیں خریدے جا سکتے ، عمران خان کی پارٹی نے خیبرپختونخوا کو پانچ سال میں تباہ کر دیا ہے ، عوام 25جولائی کو عمران خان کی سیاست کو دفن کردیں گے ۔