بلوچستان ہائی کورٹ میں ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے آ ئند ہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذا ت نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپلیٹ ٹربیونلز میں ا پیلو ں کی سماعت جاری

حلقہ پی بی 9 کوہلو سے آزاد امیدوار نوابزادہ گزین مر ی کو ایپلٹ ٹریبونل نے انتخابات میں حصہ لینے کااہل قر ار دے دیا پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند اور پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر علی مدد جتک کا کیس بھی زیر سماعت ہے ،دونوں کیسز میں وکلاء کے دلائل جاری

پیر 25 جون 2018 21:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) بلوچستان ہائی کورٹ میں ایپلٹ ٹریبونلزمیں کاغذات نامز د گی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت جار ی ہے ،جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اعجاز سواتی پر مشتمل دو ٹریبونلز اپیلوں کی سماعت کررہے ہیں پی بی 9 کوہلو سے آزاد امیدوار نوابزادہ گزین مر ی کو ایپلٹ ٹریبونل نے انتخابات میں حصہ لینے کااہل قر ار دے دیا،نوابزادہ گزین مری کے کاغذات نامزدگی ان کی او ر ان کے تائید و تجویز کنندہ کی آر او کے سامنے عدم پیشی پر مستر د ہو ئے تھے بعد ازاں سابق وزیر داخلہ میر گزین مری نے میڈیا سے غیر رسمی با ت چیت کرتے ہوئے کہاکہ میرے تجویز و تا ئید کنندہ کو اغواء کیا گیا اوروہ آراو کے سامنے پیش نہ ہو سکے تھے میں اس قسم کی رکاوٹوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں ،انہوں نے کہا کہ الیکشن پاکستان کے آئین و قانون کے اندر رہتے ہوئے لڑیں گے آزاد حیثیت سے منتخب ہوکر سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کروں گا ،حلقے کے عوام کے پرزور اصرار پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر جام کمال کے خلا ف دائر کی گئی 2 درخواستوں کی سماعت میں ٹریبونل نے درخواستیں خارج کردیں ،بی اے پی کے صدرجام کمال نے این اے 272 اور پی بی 50 پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں در خواست گزار نے جام کمال کے اثا ثے چھپانے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی ،سینیٹر اشو ک کمار کی جانب سے مخصوص اقلیتی نشست کے امیدوار دنیش کمار کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی گئی ،اپلیٹ ٹربیونل نے دنیش کمار کے خلا ف درخواست خارج کرکے ا نہیں الیکشن لڑنے کیلئے اہل قر ار دے دیا ،سینیٹر اشوک کمار نے دنیش کمار کے خلا ف اثا ثہ جات سے متعلق ا پیل دائر کی تھی۔

سابق صوبائی وزیر میر عبدالماجد ابڑو کے ر یٹر ننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کاغذات نا مزدگی بحال کر دیئے گئے ،میر ماجد ابڑو کے کاغذات نا مز د گی اکاونٹس کی تفصیلات نہ ہونے کے حوالے سے مسترد کیے گئے تھے۔اپیلٹ ٹریبونلز میں پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند اور پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر علی مدد جتک کا کیس بھی زیر سماعت ہے ،دونوں کیسز میں وکلاء کے دلائل مکمل نہیں ہوئے۔