ریسکیو1122 سرگودھا نے ایمانداری کی لازوال مثال قائم کی ہے

زخمی شخص کے ایک لاکھ روپے لوٹا دیئے

پیر 25 جون 2018 21:46

سرگودھا۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) پنجاب ایمرجنسی ریسکیو1122 سرگودھا نے ایمانداری کی لازوال مثال قائم کی ہے، اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے کہا کہ گذشتہ روز گل اکبر نامی شخص کا سلانوالی روڈ پر رضا گارڈن کے قریب حادثہ پیش آیا ریسکیو1122کی ایمبولینس موقع پر پہنچی تو مریض بے ہوش تھا ، ریسکیوعملے نے ابتدائی طبی امداد دی اور مریض کو سول ہسپتال منتقل کیا، گل اکبر کے پاس ایک لاکھ ایک ہزار آٹھ سو تیس روپے تھے جو ریسکیو عملے نے باحفاظت اپنے سینئر افسران کے پاس جمع کروائے اور متاثرہ شخض کے گھر اطلاع دی، گل اکبر ریسکیو1122کے دفتر آیا اور اپنی رقم وصول کی ، اس موقع پر گل اکبر نے کہا کہ مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ ریسکیو عملہ کی وجہ سے میری جان بھی بچ گئی اور میر ی رقم بھی محفوظ رہی میں تمام ریسکیو عملے اور افسران کا بے حد مشکور ہوں ۔

متعلقہ عنوان :