اسلام آباد، چھترپارک تعطیلات کے دوران جڑواں شہروں سے سیرو تفریح کے لئے آنے والوں کی توجہ کا مرکز بننے لگا

پیر 25 جون 2018 21:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا چھترپارک تعطیلات کے دوران جڑواں شہروں سے سیرو تفریح کے لئے آنے والوں کی توجہ کا مرکز بننے لگا،عید الفطر اور گزشتہ ہفتہ وار تعطیلات کے دوران بڑی تعداد میں شہریوں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چھتر پارک کا رخ کیا ۔

(جاری ہے)

12.5کلومیٹر رقبہ پر محیط مری کے پہاڑوں کی راہ میں آنے والا یہ تفریحی پارک اپنی خوبصورتی کے اعتبار سے اسلام آباد کی ایک سرسبزو شاداب سیر گاہ ہے جس میں بچوں اور بڑوں کیتفریح کی سہولیات موجود ہیں۔

ماضی میں پارک کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کہ وجہ سے پارک اپنی افادیت کھو بیٹھا تھا لیکن عید الفظر کے موقع پر میٹروپولیٹین کارپوریشن کے خصوصی انتظامات کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد نے اس سیر گاہ کا رخ کیا اور چھتر پارک سمیت شہر کے دیگر تفریحی مقامات سیاحوں کی بھر پور توجہ کا مرکز رہے۔

متعلقہ عنوان :