پولیو مہم میں کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ،پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علماء کرام ،اساتذہ سمیت تمام مکاتب فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، ڈپٹی کمشنر سبی امیر فضل اویسی
پیر 25 جون 2018 21:59
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈی ایچ او محمداکبر سولنگی، ایم ایس ڈاکٹر روشن آراء ، ودیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر سبی امیر فضل اویسی نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم میں کوتاہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور روزانہ کی بنیاد پر ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوںنے کہا کہ پولیو قومی مہم ہے اپنے ملک کو پولیو کے مرض سے پاک کرنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ پولیو کوجڑ سے اکھاڑ کر پھنکیں اور پاکستان کو پولیو سے پاک وطن بنائیں انہوں نے کہا کہ ضلع سبی کے دیہی اور شہری علاقوں میں پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے موثر اقدامات کئے گئے ہیںپولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے دیہی علاقوں میں لیویز فورس اورشہری علاقوں میں پولیس اہلکارسیکورٹی فراہم کریں گے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے بیس یو نین کونسلوں میںپانچ سال کی عمرتک کی44ہزار205بچوں کو انسداد پولیو کے قطرئے پلائے گئے ،محکمہ صحت نے تین روزہ پولیو مہم کے سلسلے میں 42فکسڈ سینٹر،188موبائل،24 زونل سپروائزر،37ایریا انچارج ٹیمیں تشکیل دی ہیں اس کے علاوہ خواتین ٹیمیں بھی گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گے انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی پولیو ورکرز نے سفر کرنے والوں کے علاوہ ریلوے اسٹیشن ، بس آڈہ ، ویگن آڈہ ،اور پبلک مقامات پر پانچ سال کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرئے پلائیں جائیں گے ۔
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.