راولپنڈی، پولیس مقابلے کے مقدمہ میں نامزد ملزم پر فرد جرم عائد ، اغوا برائے تاوان، بارود برآمدگی سمیت دیگر مقدمات میں مزید گواہ طلب

پیر 25 جون 2018 22:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے پولیس مقابلے کے مقدمہ میں نامزد ملزم پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان، بارود برآمدگی سمیت دیگر مقدمات میں مزید گواہوں کو طلب کر لیا ہے گزشتہ روز عدالت نے پولیس مقابلے کیمقدمہ میں نامزد ملزم ساجد پر فرد جرم کر کے سماعت5 جولائی ، اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزدملزمان واجد الرحمن وغیرہ کیخلاف 1 گواہ کا بیا ن قلمبند کر کے سماعت 5 جولائی،پولیس مقابلہ کیس میں نامزد ملزم نجم الحسن کیخلاف3 گواہوں کے بیان قلمبند کرکے سماعت 27جون جبکہ بارود برآمدگی کے مقدمہ میںنامزد ملزم عبدالرحمن کیخلاف 1گواہ کا بیان قلمبند کر کے سماعت 9 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔