کراچی ، نامعلوم ملزمان نے خواجہ سرا کو پتھروں اور تیز دھار آلے سے زخمی کردیا

منگل 26 جون 2018 11:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) شہرِ قائد کے علاقے کورنگی میں نامعلوم ملزمان نے خواجہ سرا کو پتھروں اور تیز دھار آلے سے زخمی کردیا،متاثرہ خواجہ سرا کی شناخت خوشی کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

خوشی کے دوست نیشا کے مطابق کورنگی بلال کالونی میں نامعلوم ملزمان نے خوشی کے گھر میں داخل ہوکر اس پر پتھروں سے حملہ کیا اور پھر تیز دھار آلے سے زخمی کردیا۔خواجہ سرا خوشی کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :