فلم ’’ریس تھری‘‘مداحوں کو متاثر نہ کرسکی‘فلم ’’دبنگ تھری‘‘کیخلاف بائیکاٹ مہم شروع

سوشل میڈیا پر ’’وی ڈانٹ وانٹ دبنگ تھری‘‘ کے نام سے ہیش ٹیگ مقبول ترین ٹرینڈ بن گیا سلمان خان کی فلم’ ’ریس تھری‘‘ نے اب تک باکس آفس پر تقریباً 160 کروڑ کا بزنس کیاہے

منگل 26 جون 2018 11:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) بالی ووڈ سلطان سلمان کی ایکشن فلم’ ’ریس تھری‘‘ مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے انہوں نے فلم ’دبنگ تھری‘ کے خلاف بائیکاٹ مہم شروع کردی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ پر راج کرنے والے سلمان خان کو باکس آفس کا سلطان کا کہا جاتا ہے وہ نہ صرف اپنی فلم بلکہ کسی اور فلم میں بھی جھلک دکھادیں تو وہ فلم باکس آفس پر راج کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ مداحوں کو اٴْن کی ہر نئی فلم سے زیادہ توقعات وابستہ رہتی ہیں تاہم رواں ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’ریس تھری‘ نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے تو گاڑے لیکن مداحوں کی توقعات پر پوری نہ اتری اور اب اسی وجہ سے سلو میاں کی نئی فلم ’دبنگ تھری‘ کے خلاف سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم بھی شروع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی ایکشن فلم ’ریس تھری‘ 15جون سے اب تک باکس آفس پر تقریباً 160 کروڑ کا بزنس کیا لیکن مداحوں کی جانب سے فلم کی کہانی ،کرداروں اور گرافکس میں ناتجربے کاری کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور سلو میاں کی نئی آنے والی فلم ’دبنگ تھری‘ کے خلاف سوشل میڈیا پر ’وی ڈانٹ وانٹ دبنگ تھری‘ کے نام سے ہیش ٹیگ خاصی مقبول ترین ٹرینڈ بن گیا ہے۔