احسن خان ڈرامہ سیریل ’’آنگن ‘‘ کی ریکارڈنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر کر زخمی

چاکلیٹی ہیرو نے تکلیف کے باوجود اداکارہ ماورا حسین کے ساتھ اپنے سین کی عکسبندی میں حصہ لیا

منگل 26 جون 2018 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) اداکار احسن خان ڈرامہ سیریل ’’آنگن ‘‘ کی ریکارڈنگ کے دوران اپنے سین عکسبند کرواتے ہوئے سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چاکلیٹی ہیرو احسن خان کراچی میں ڈائریکٹر احتشام الدین کی ڈرامہ سیریل ’’آنگن ‘‘ کی ریکارڈنگ میں مصروف تھے کہ ایک سین کے دوران سیڑھیوں سے نیچے اترتے ہوئے پائوں سلپ ہونے کے باعث گر پڑے جس سے ان کو معمولی چوٹیں آئیں مگر تکلیف کے باوجود انہوں نے اداکارہ ماورا حسین کے ساتھ اپنے سین کی عکسبندی کروائی۔ مذکورہ ڈرامہ سیریل میں سجل علی اور احد رضا بھی مرکزی کرداروں میں شامل ہیں ۔ ڈرامہ سیریل کا سپیل رواں ہفتے تک جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :