Live Updates

پی ٹی آئی رہنما یار محمد رند کو نا اہل قرار دے دیا گیا

پی ٹی آئی رہنما یار محمد رند پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جون 2018 13:24

پی ٹی آئی رہنما یار محمد رند کو نا اہل قرار دے دیا گیا
بلوچستان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جون 2018ء) : پی ٹی آئی رہنما یار محمد رند کو عام انتخابات کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما یار محمد رند کو نااہل قرار دے دیا جس کے بعد یار محمد رند عام انتخابات 2018ء میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ یار محمد رند پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یار محمد رند پر 12 مختلف نوعیت کے مقدمات ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما یار محمد رند نے حلقہ این اے 260 اور بی پی 17سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ ایپلٹ ٹربیونل نے یار محمد رند کے کاغذات نامزدگی پر اپیلوں کی سماعت کی اور یار محمد رند کی اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں عام انتخابات 2018ء کے لیے نا اہل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

یار محمد رند کو پاکستان تحریک انصاف کا سینئیر رہنما تصور کیا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ تمام بلوچوں کے لیے قابل احترام سردار یار محمد خان رند ایک منفرد اور نامور شخصیت ہیں سردار یارمحمد رند کو مختلف ادوار تین دفعہ وفاقی وزارتوں کی پیشکشیں ہوئی مگر انہوں نے اصول اور روایات کے خاطر ان دلکش پیشکشوں کو قبول کرنے سے معذرت کر دی،انہوں نے عملی سیاست کا آغاز چيرمین ضلع کونسل کچھی سے کیا۔

ضلع کچھی بعد میں دو اضلاع بولان اور تھل میں تقسیم ہوا 1985 تا 1988 تک اسٹیٹ آف پاکستان کے رکن بنے اور قومی اسمبلی کا الیکشن جیتا۔ سردار یار محمد رند نے ساتھیوں کےہمراہ 2015ء میں اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سردار یار محمد رند کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو اس کے حقوق نہیں دیئے جارہے جب کہ پاک چین اقتصادی راہدی منصوبے میں بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کے پسماندہ علاقوں کو بھی شامل کیا جائے۔ تب سے ہی سردار یار محمد رند پی ٹی آئی کے ساتھ وابستہ ہیں اور اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات