عوام کی خدمت اورمسائل کاحل ہماری ترجیحات ہیں‘سردار محمد زاہد

موجودہ حکومت کارکنوںاورعوام کے اعتمادپرپورااترکرتعمیروترقی کے سفرمیں قائداعظم اورعلامہ محمداقبال کے خوابوںکی تکمیل کریگی‘ایڈمنسٹریٹربلدیہ کوٹلی

منگل 26 جون 2018 13:30

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ محمدایوب،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدنے کہاہے کہ عوام کی خدمت اورمسائل کاحل ہماری ترجیحات ہیںلیگی حکومت کارکنوںاورعوام کے اعتمادپرپورااترے گی موجودہ حکومت کارکنوںاورعوام کے اعتمادپرپورااترکرتعمیروترقی کے سفرمیں قائداعظم اورعلامہ محمداقبال کے خوابوںکی تکمیل کریگی بلدیاتی ترقیاتی اداروںمیںسیاسی کارکنوںکی مرحلہ وارایڈجسٹمنٹ وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان اوروزراء حکومت اورپارلیمانی پارٹی کے ویژن اوروعدوںکی تکمیل ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے ن لیگی کارکنوں کے وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرڈویژنل صدریوتھ ونگ ن لیگ راجہ رضوان،حلقہ صدریوتھ ونگ ن لیگ سردارعارف ناز،کے بی خورشیدملک،الطاف بھٹی ودیگربھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

راجہ محمدایوب اورسردارمحمدزاہدنے کہاکہ ضلع کوٹلی کے مسائل کے حل کے لیے جدیدخطوط پرکام جاری ہے ضلع کوٹلی میںصحت وصفائی اورعوام کودیگربنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیںکرینگے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان اوروزراء کرام کارکنوںکے مسائل سے آگاہ ہیںاورانہیںبتدریج حل کررہے ہیںتیرہویںترمیم کے بعدحکومت آزادکشمیرمضبوط اوربااختیارہونے کے ساتھ ساتھ کشمیریوںاورپاکستان کارشتہ مزیدمضبوط ہوگیاہے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے بڑے کام کئے ہیںجن کی اثرات عوام حقیقی معنوںمیںمحسوس کررہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ آزادکشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی میںبھی تعمیروترقی کے عمل تیزی سے جاری ہے اورتمام منصوبہ جات شفافیت کے ساتھ اپنے اپنے مقررہ ٹائم پرپایہ تکمیل تک پہنچ جائیںگے حکومت آزادکشمیرنے الیکشن میںجوبھی وعدے عوام سے کئے تھے ان پرمن وعن عمل کیاجارہاہے۔